Akhlaquia Educational Trust

اخلاقیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ
اس ٹرسٹ کے چیئرمین شہزادہ حضور طبیب ملت خلیفہ حضور گلزار ملت حضرت علامہ مولانا محمد احمد رضا امجدی اخلاقی اسماعیلی 
اور سیکرٹری نباض قوم وملت مولانا غلام احمد رضا مصباحی اخلاقیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت مندرجہ ذیل ادارے چلتے ہیں

دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا ،اور مدرسۃ البنات باغ آمنہ سمرا 
یہ دونوں وہ مضبوط و فعال ادارہ ہے جو دور حاضر میں محتاج تعارف نہیں۔ کیونکہ اس کا تعلیمی معیار اس قدر اعلیٰ ہے کہ اس میں 300 سے زائد طلبہ و طالبات دینی و ملی تعلیمات سے لبریز ہو رہے ہیں اور بفضلہٖ تعالیٰ یہاں حفظ و قرأت کے علاوہ فضیلت تک کی تعلیم بھی ماہر و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں ہوتی ہے۔ ۔۔
(3) مظفر پور ضلع کے ایک مردم خیز گاؤں بواریا میں ایک عظیم ادارہ مدرسہ اسلامیہ تیغیہ ہے جو درجۂ حفظ کے لیے خاص ہے اور ہرسال دو سال پر یہاں بچوں کی دستار بندی بھی ہوتی ہے جس کو آپ حضرات بھی ملاحظہ کرتے ہیں
(4) اسی ٹرسٹ کے تحت خانقاہ اخلاقیہ( کھرساہا شریف ضلع سیتامڑھی بہار ) بھی جاری وساری ہے جو کہ حضور طبیب ملت حضرت حافظ و قاری محمد اخلاق احمد نوری تیغی یوسفی علیه الرحمۃ والرضوان کی طرف منسوب ہے اور اسی جگہ حضور طبیب ملت مدفون ہیں جن کا عرس ہر سال 17 شوال المکرم کو منایا جاتا ہے جس میں پورے ہند و نیپال سے علماء کرام و مشائخ عظام ہر سال تشریف لاتے ہیں اور اس خانقاہ کا اصل مقصد دعوت و تبلیغ ہے جس میں کتنے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ حق مل گیا اور خوب فیوض و برکات سے مستفیض ہوئے اور ہو بھی رہے ہیں ۔ اور بلا مبالغہ شمالی بہار و نیپال کی یہ ایسی روح پرور خانقاہ ہے جہاں سے ہزاروں لاکھوں لوگ فیوض و برکات پارہے ہیں۔ اور تا قیامت پاتے رہیں گے۔
ان تمام اداروں کے تعلیمی سفر اور شہزادگان کے قابل حسن خدمات کے ساتھ کچھ سال قبل اخلاقیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا وجود عمل میں آیا فی الوقت ہمارا سارا کاروان علم و ادب اسی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہی طے کر رہا ہے اس ٹرسٹ نے ماضی میں ضرورت کا احساس کرتے ہوئے کچھ حاجت مند بچیوں کی شادی میں اخلاص کے ساتھ امداد کا کام بھی کیا ہے مستقبل میں بھی وسائل کی کشیدگی کے ساتھ ملی خدمات انجام دینے کی بھرپور کوشش ہے۔

از غلام احمد رضا مصباحی سیکرٹری دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ و مدرسۃ البنات باغ آمنہ سمرا مظفرپور
یہیں تک محدود نہیں بلکہ اسی کے تحت ایک تنظیم بھی ہے جس میں غریب، یتیم کے بچیوں کی شادی اور تعلیم و تربیت کے اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں۔۔۔الله تعالیٰ اس ٹرسٹ کی حفاظت فرمائے اور مزید عروج و ارتقاء سے ہم 
کنار فرمائے آمین یا رب العالمین

akhlaquia educational trust is the leading academic and charitable religious educational institution located at Simra in the famous city Simra of Bihar Muzaffarpur in india, The degree holders of this institution are performing teaching, organizational and preaching works in different cities of India.

Post a Comment

0 Comments